بھٹکل میں بس اسٹائنڈ کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر کرناٹک سوابھیمانی کرانتی سنگھا نے دیا وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم

03:12PM Sat 23 Nov, 2019

بھٹکل: 23 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک سوابھیمانی کرانتی سنگھا بھٹکل یونٹ نے آج کے ایس آر ٹی سی ڈپومینجر کے توسط سے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کو ایک میمورنڈم سونپا ہے جس میں انہوں نے بھٹکل میں بس اسٹائنڈ کی اب تک  تعمیر نہ ہونے پر تشویش ظاہر کرتے  ہوئے جلد از جلد اس کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ دو سال قبل بھٹکل بس اسٹائنڈ کا ڈھانچہ گرنے کے بعد سے بھٹکل میں اب تک بس اسٹائنڈ کی تعمیر مکمل نہیں ہو پائی ہے  جس سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خصوصی طور پر یہاں طلبہ کو بس کا انتظار کرتے ہوئے دھوپ میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ میمورنڈم میں یہاں پانی اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے جلد از جلد اس کا انتظام کرنے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر سنگھا کے ممبر کمار نائک، سید علی مالکی، رام چندرا گونڈ، انتونی لوئیس اور دیگر حضرات موجود تھے۔