تحصلدار دفتر سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں جاری: زیادہ قیمتیں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہ
01:03PM Thu 2 Apr, 2020
بھٹکل: 2 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں پھیلی بیماری کورونا کی وجہ سے بھٹکل میں جاری ہیلتھ ایمرجینسی کے دوران لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کے لیے تعلقہ انتظامیہ اپنی پوری کوشش کر رہی ہے اور کسی طرح سے شکایت کا موقع نہ دینے کے لیے بھی کوشاں ہے۔
اس دوران ملک بھر میں چل رہے لاک ڈاؤن اور بھٹکل میں جاری ہیلتھ ایمرجینسی کا فائدہ اٹھا کر چند دکاندار کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بڑھا کر فروخت کر رہے ہیں۔
اس کا نوٹس لیتے ہوئے تحصلدار دفتر سے تمام ضروری اشیاء کی قیمتیں جاری کی گئیں ہیں اور اس سے زیادہ لینے والوں پر سخت کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔
تحصلدار دفتر سے جاری تفصیلات کی نقل نیچے دی جارہی ہے۔