بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے زور دار تیاریاں ؛ کل افتتاحی تقریب

12:34PM Wed 4 Dec, 2013

بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے زور دار تیاریاں ؛ کل افتتاحی تقریب بھٹکلیس نیوز / 04 دسمبر، 13 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تحت 06/دسمبر،2013 سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کے طرز پر بھٹکل کرکٹ لیگ (بی سی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے کولا گراؤنڈ پر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ بی سی ایل کے ذمہ داران کے مطابق کل بعد عصر تقریباً 04:00 بجے اس کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مہمان خصوصی بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر کورما راؤ اور اسسٹنٹ ایس پی مسٹر سدھیر کمار ریڈی کے علاوہ مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری صاحب ، سابق صدر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن مولانا انصار صاحب مدنی ، صدر فیڈریشن جناب امتیاز ادیاور صاحب ، جناب عرفات عسکری صاحب و دیگر حضرات شریک رہیں گے ۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کل دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ bcl-preperation-05 bcl-preperation-01 bcl-preperation-02 bcl-preperation-04 bcl-preperation-03