غلام نبی آزاد کی پیشنگوئی کانگریس اور سپاکا اتحاد ہی سب سے آگے!
12:44PM Wed 15 Feb, 2017
سہارنپور۔(بھٹکلیس نیوز)کانگریس کے قومی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے کل دیر رات تک یہاں ساتوں اسمبلی سیٹوں پر کانگریس اور سماجوادی اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں زبردست طور پر عوام سے ووٹ کیلئے رابطہ کیا کم وقت میں بھی سینئر قائد غلام نبی آزاد نے ہزاروں ووٹرس سے روبرو ہوکر کہاکہ ہم لمبے عرصہ سے اس کوشش میں ہیں کہ آپکو امن اور بھائی چارے کو فوقیت اور بڑھاوا دینے والی سرکادیں ریاست میں ہونے والے اسمبلی چناؤ میں فرقہ پرستوں کو مات دینے کے مقصد سے ہم نے اس اسمبلی چناؤ میں سماجوادی پارٹی سے اتحاد کیاہے تاکہ سیکولر ووٹ کی تقسیم روکی جاسکے ۔ غلام نبی آزاد نے صاف طور سے کہاکہ مسلمانوں کے مستقبل کے لئے اور دیگر اقوام کیلئے بھی یہ چناؤ کافی اہم ہے اگر اس بار گانگریس اور سماجوادی اتحاد کی سرکار عوام نے اپنی سوجھ بوجھ اور ووٹوں کی طاقت سے تشکیل کرادی تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اس ریاست کے اسی کے اسی اضلاع میں صد فیصد ترقیاتی پروگراموں کو جلد از جلد صاف ستھرے انداز میں جاری کرایا جائیگا۔ صحافیوں کے سوال کے جواب میں سابق مرکزی وزیر کابینہ اور کانگریس کے سینئر قائد غلام نبی آزاد کا بیباک انداز میں کہنا تھاکہ یہاں فرقہ پرستی پھیلائی جارہی ہے ذات پات کو ابھارا جارہاہے جبکہ ریاست بھر کا یہاں کا ہندو مسلم عوام مل جل کر ہی رہنا چاہتاہے مگر گندی ذہنیت والے لوگ اس ریاست کے بھائی چارے اور امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کا اتحاد فرقہ پرستوں کو مات دینے کے لئے کافی ہ طاقتورہے بس لازم ہیکہ آپ اپنا ووٹ منتشر ہونے سے بچائیں اور ہمارے تمام کے تمام اتحادی امیدواروں کو ووٹ سے تعاون کریں سپا اور کانگریس اتحاد کو سبھی سیٹوں پر ووٹ دیں ہماری جیت آپکی جیت ہے! یاد رہے کہ پچھلے کتنے ہی سال سے دیگر سیاسی جماعتوں سے نامراد کارمنان اپنی خوشی سے ہماریساتھ کانگریس میں شامل ہوئے کانگریس اور ہمارے یوراج راہل گاندھی کی یوپی میں بڑھتی مقبولیت سے یہاں کے درجنوں اضلاع میں کانگریس لگاتار مضبوط ہورہی ہے غلام نبی آزاد نے زور دیکر بتایاکہ یہاں جمع بھاری بھیڑ ہمارے قومی قائدین کی بے پناہ مقبولیت کا شاندار نتیجہ ہے ہماری اس کمشنری میں کانگریس کے ہمراہ ایک بڑی بھیڑ کھڑی نظر آرہی ہے اور یہ بھیڑ لگاتار بڑھتی ہی جارہی ہے ۔
ووٹرس کا خلوص اور ہمدردی ہمارے قائد اکھلیش کے ساتھ ہے اتحاد کی جیت یقینی ۔سنجے گر گ سہارنپور ( احمد رضا) شہری سیٹ سے کانگریس اور سماجوادی پارٹی اتحاد کے بھاری بھرکم امیدوار بھائی سنجے گرگ نے کہاہیکہ سہارنپور کمشنری کے اضلاع میں بھی اندنوں کانگریس اور سماجوادی اتحاد کے پاس ہزاروں سرگرم کارکنان موجود ہیں اور اسی جذبہ اور ووٹر سکی طاقت کے بل بوتے پر سماجوادی اورانگریس اتحاد کے زیادہ تر امیدوار ۱۵، فروری اور اسکے بعد ہونے والیریاستی اسمبلی حلقوں میں سب سے آگے رہیں گے گزشتہ سالوں کے مقابل سمبلی چناؤمیں ہمارے اتحادی امیدوارجیت کی دوڑ میں جیت کے قریب بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔ آپنے کہاکہ ریاست میں لگاتار راہل گاندھی، اکھلیش یادو ، بہن ڈمپل یادو، راج ببر، پرمود تیواری، ہریش راوت اور شیلا دکشت جیسے سینئر کانگریسی قائدینکی آمد اور عوامی ریلیاں یہاں کافی کامیاب رہی ہیں سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے اس کامیاب اتحاد نے ہمارے سبھی امیدواروں کو مقابلہ میں لاکھڑا کردیاہے مغربی یوپی کا سیاسی پارہ ہمارے اتحاد کے نتیجہ میں آج عروج پر ہے یہاں فرقہ پرستوں کی ہار یقینی ہے اور اتحادی امید وار ہی کامیاب رہیں گے ! سپا کانگریس اتحاد کے مظبوط امیدوار بھائی سنجے گرگ نے یہ بھی کہاہے کہ عمران مسعود کی سکت محنت سے ان اضلاع میں کانگریس سپا کے اتحادکو زبردست طاقت ملی ہے اسکا فائد ہم سبھی امیدواروں کو ہر حال میں اس چناؤ میں مل رہاہے اور آج سماجوادی اور کانگریس پار ٹی کی ساجھا امید واری سے سپاکانگریس اتحاد کو طاقت ملی ہے اسلئے ہماری فتح لازمی ہوگی بس مسلم ووٹ کو منتشر ہونے سے بچانا ہم سبکی بڑی ذمہ داری ہے اگر فرقہ پرستوںں اور بھاجپاکے موقع پرستی پر مبنی زہر آلودہ ذہنیت والی طاقتوں کو ہراناہے تو متحد رہکر مسلم بھائی ہمیں ووٹ دیں نے فرقہ پرستوں کو مات دینے کیلئے ہر حال میں مسلم قوم کے ووٹ کو بکھراؤ سے بچانا ہوگا ۔ سنجے گرگ نے مسلم قوم کو امامن پسند اور صاف ستھری قوم قرار دیا اور ووٹ کی اپیل کی ۔ شہری سیٹ سے کانگریس اور سماجوادی پارٹی اتحاد کے بھاری بھرکم امیدوار بھائی سنجے گرگ نے کہا کہ کچھ لوگ مسلم ووٹ کو تقسیم کرانیکیلئے طرح طرح سے افواہیں پھیلارہیہیں آپ دھوکہ میں مت آئیں ہم آپکے اپنے ہیں ہمیں ووٹ دیں!