بجلی پر مودی کو غلط معلومات دی گئیں،پی ایم نے وارانسی کوٹوکیوبنانے کاوعدہ کیاتھا

12:53PM Wed 8 Mar, 2017

شکست کے خوف سے مودی نے تین روڈشوکیے،اکھلیش یادوکاحملہ جاری لکھنو (بھٹکلیس نیوز)اترپردیش اسمبلی انتخابات مہم کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بجلی کے مسئلے پرباربارگھیرے جانے کولے کروزیر اعلیٰ اورسماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کہاہے کہ اس معاملے پروزیراعظم مودی کوبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگوں نے غلط معلومات دی ہیں۔ ایس پی صدرنے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے انتخابی مہم کے دوران بار بار بجلی اور تھانوں کا مسئلہ اٹھایا، لیکن ان کو ہمیشہ غلط معلومات دی گئیں۔ کاشی میں مندر میں بجلی نہیں گئی تھی بلکہ وہاں آرتی کی وجہ سے پنکھا بند کر دیا گیا تھا اور غلطی سے روشنی بند ہو گئی تھی۔ وزیر اعظم نے اس کو بھی مسئلہ بنا لیا،جبکہ ان معلومات ہی نہیں تھیں۔لکھنؤمیں منگل کو صحافیوں سے بات چیت میں اکھلیش نے کہاکہ ہم سماج وادی پورے انتخابی سائیکل میں ہاؤس کرنے میں سب سے آگے ہیں۔ سوشلسٹوں نے سب سے زیادعوامی ریلیاں کی ہیں،سب سے زیادہ کام کیا ہے اوراب11تاریخ کو نتائج میں بھی سب سے آگے رہنے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ تھانوں میں ایس پی کے دفتر چل رہے ہیں، لیکن ان کو معلومات نہیں ہے کہ یہاں پولیس100 نمبرسے چل رہی ہے۔ مودی پرنشانہ لگاتے ہوئے اکھلیش نے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وارانسی کو وہ کیوٹو بنا دیں گے۔ اس کا کیا ہوا؟۔ بی جے پی والے جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں۔ بی جے پی والوں نے کتنے ایکسپریس وے بنائے ہیں، بتائیں۔ ہم نے تو آگرہ ایکسپریس وے بنا کرایسی سڑک بنا دی، جو پورے ملک میں کہیں نہیں ہے۔