شاہذلی مسجد کی نئی عمارت کے گراؤنڈ فلور کا افتتاح
02:59PM Tue 9 Jul, 2013
شاہذلی مسجد کی نئی عمارت کے گراؤنڈ فلور کا افتتاح
بھٹکلیس نیوز / 09 جولائ، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) شاہذلی مسجد کی نئی عمارت کا افتتاح آج قاضی جماعت المسلمین مولانا محمد اقبال ملا ندوی نے کیا ۔ نماز کے بعد مولانا یونس برماور ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمین میں بہترین جگہ مسجد ہے اور سب سے بدترین جگہ بازار ہیں ۔ آج کے زمانے میں لوگ مسجدوں سے زیادہ بازاروں میں نظر آتے ہیں ۔ موصوف نے محلہ والوں سے گزارش کی کہ سبھی محلہ والے یہیں پر نماز پڑھنے کی کوشش کریں اور مسجد کو آباد رکھیں ۔ اس موقع پر نائب قاضی جماعت المسملین مولاناعبدالرب ندوی صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں نماز پڑھنے سے مسجدیں آباد ہوتی ہیں ۔ خاص کر محلہ والے اس کی فکر کریں اور فجر نماز میں بھی مسجد کو آباد رکھیں ۔ مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب کی دعا پر یہ مجلس اختتام کو پہنچی ۔ اس موقع پر قاضی جماعت المسلمین مولانا محمد اقبال ملا ندوی صاحب ، نائب قاضی جماعت المسلمین مولانا عبد الرب ندوی صاحب ، مولانا عبدالعلیم قاسمی ، مولانا یونس برماور ندوی اور شاہذلی مسجد کے امام مولانا محمد شمویل صاحب موٹیا موجود تھے ۔