نیپال میں عام ہڑتال،عوام کو مشکلات کا سامنا
03:21PM Tue 7 Apr, 2015
بھٹکلیس نیوز/7اپریل ،15
نیپال (ایجنسی)نیپال میں آج منگل سے شروع ہونے والی تین روزہ عام ہڑتال نے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں معمول کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔ یہ ہڑتال 30 مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کی اپیل پر کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد نئے ریاستی آئین کی تیاری کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ کھٹمنڈو سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہڑتال کے پہلے روز آج ملک کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں تمام مارکیٹیں اور اسکول بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بھی معطل ہے۔ یہ ہڑتال موجودہ مخلوط حکومت کے اُس اقدام کے خلاف کی جا رہی ہے، جس میں حکومت نے پارلیمانی رائے شماری کے ذریعے نئے آئین کی تیاری کا فیصلہ کیا۔ اپوزیشن اتحاد کا مطالبہ ہے کہ نیا آئین اتفاق رائے سے تیار کیا جائے۔
ع،ح،خ