نماز کیلئے مسجد لازمی نہیں کا فیصلہ اسلام کے خلاف ہے : مولانا جلال الدین عمری
04:13PM Fri 28 Sep, 2018
سپریم کورٹ کے دو فیصلوں پر جماعت اسلامی ہند نے تشویش کا اظہار کیاہے۔ بنگلورو کے دورے پرآئے جماعت اسلامی ہند کے امیرمولانا جلال الدین عمری اور سکریٹری جنرل سلیم انجینئر نے میڈیا سے خطاب کیا۔ مولانا جلال الدین عمری نے کہاکہ مسجد سے متعلق عدالت کا فیصلہ اسلام کے خلاف ہے۔
مولانا نے مزید کہا کہ اگر نماز کیلئے مسجد لازمی نہیں ہوتی تو مسجدوں کاوجود ہی نہیں ہوتا۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ غیرازدواجی تعلقات کوجرم قرار نہ دینے کا عدالت کا فیصلہ بھی تشویش کا سبب ہے۔ عدالت کے اس فیصلہ سے خاندان اور معاشرہ پر برا اثرپڑے گا ۔