اترپردیش : بورڈ امتحانات نتائج کا اعلان ، بارہویں میں رجنیش اور آکاش نے تو دسویں میں الہ آباد کی انجلی نے کیا ٹاپ

01:55PM Sun 29 Apr, 2018

الہ آباد : اترپردیش بورڈ کے 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات کے نتائج اتوار کو اعلان کردئے گئے ہیں ۔بارہویں میں رجنیش شکلا  اور آکاش موریہ نے  مشترکہ طور پر نے ٹاپ کیا ہے تو وہیں دسویں میں الہ آباد کی انجلی ورما نے بازی ماری ہے ۔ رجنیش شکلا نے 500 میں سے 466 نمبرات حاصل کیا ہے ۔ رجنیش سرودیہ انٹر کالج فتح پور کا طالب ہے۔ ادھر دسویں میں الہ آباد کی انجلی ورما نے ریاست میں ٹاپ کیا ۔ انجلی بھیم بہاری انٹر کالج کی طالبہ ہیں۔ انجلی نے 600 میں سے 578 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ اعلان شدہ نتائج کے مطابق سال رواں 10 ویں میں 75.16 فیصد طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے ہیں تو وہیں 12 ویں 72.43 فیصد طلبہ و طالبات پاس ہوئے ہیں ۔ ہائی اسکول کے امتحان میں 1062 طلبہ اور 787 طالبات نے 90 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کئے ہیں ۔