کانگریس اور اس کی حلیف سیاسی جماعتوں کے اراکین کا بی جے پی کی طرف سے گووا اور منی پور میں حکومت قائم کرنے کی کوششوں کے خلاف لوک سبھا سے واک آوٹ

01:14PM Tue 14 Mar, 2017

نئی دہلی ۔ (بھٹکلی نیوز)ملک میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس اوراس کی حلیف سیاسی جماعتوں کے اراکین نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے گووا اور منی پور میں حکومت قائم کرنے کی کوششوں کے خلاف پارلیمینٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا سے واک آوٹ کیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے اراکین کا کہنا تھا کہ بی جے پی کو دونوں ریاستوں میں مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں اور عوامی مینڈیٹ پرشب خون مار کر جمہوریت کا گلہ گھونٹا جارہاہے۔ اس دوران سپیکر نے وقفہ سوالات جاری رکھنے کا اعلان کیا اورکہاکہ وہ کسی کو وقفہ سوالات متاثر کرنے کی اجازت نہں دیں گے جس پر کانگریس اورحلیف جماعتوں کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور انہوں نے شدید احتجاج شروع کردیا۔بعدازاں اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔واضح رہے کہ منی پور اورگووا میں کانگریس واحد اکثریتی جماعت کی حیثیت سے ابھری ہے۔