فرضی بل بنا کر ٹیکس بچانے والوں کی اب خیر نہیں، حکومت نے شروع کی جانچ

02:05PM Mon 28 Jan, 2019

جی ایس ٹی وصولی میں تیزی سے گراوٹ آ رہی ہے اور حکام اس سے پریشان ہیں۔ اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اب ان لوگوں پر شکنجہ کسنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو فرضی بل بنا کر حکومت کے پاس ان پٹ کریڈٹ ٹیکس کا دعویٰ ٹھونک رہے ہیں۔ ٹیکس حکام جلد ہی ان معاملوں کی جانچ شروع کر سکتے ہیں جن میں ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کے لئے دعوے ٹھونکے جا رہے ہیں۔ یہ معاملہ براہ راست طور پر سرکاری خزانہ سے جڑا ہوا ہے۔ ٹیکس کی وصولی میں کیوں گراوٹ آ رہی ہے اس کے اسباب کی جانچ کے لئے وزرا کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔
 جب اس وزرا گروپ کی میٹنگ ہوئی تب اس بات کا امکان پایا گیا کہ کچھ کاروباری فرضی بل کے ذریعہ ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کا دعویٰ ٹھونک رہے ہیں۔ اسی وجہ سے جو ٹیکس کلیکشن ہے اس میں سے بڑی رقم ان پٹ کریڈٹ کے طور پر واپس جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال 2018-19 میں جی ایس ٹی کی اوسط ماہانہ وصولی 96،000 کروڑ روپئے رہی ہے۔