ہمناآباد میں سرکاری سطح پر امبیڈکر جینتی کاا نعقاد
04:27PM Sat 15 Apr, 2017
ہمناآباد :(بھٹکلیس نیوز)میں آج سرکاری سطح پربھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا 126واں یوم پیدائیش عالیشان پیما نہ پر منایا گیا،امبیڈکر چوک میں واقع انکی مورتی پر صبح سے ہی انکے عقیدت مندوں کی بھیڑ دیکھی گئی ،رکن اسمبلی رآج شیکھر پاٹل نے انکی مورتی کی گُلپوشی کی اورانکو خراج عقیدت پیش کی ،ہمناآباد کے سابق رکن اسمبلی و بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائد سبھاش کلوراور بہوجن سماج پارٹی کے ضلعی صدر انکوش گھوکھلے نے ڈاکٹرامبیڈ کرکی مورتی کی گُلپوشی کرتے ہوئے انکو خرآج عقیدت پیش کی اور انکے کا رناموں کو یاد کیا۔ رکن بلدیہ سید یاسین علی نے دلت قائدین کے ساتھ ملکر ڈاکٹر امبیڈکر کی مورتی پر پھول مالاچڑھائی بعد ازاں انہوں نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے ڈاکٹر امبیڈکر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئیے سب ہاتھ ملا کر چلیں،بابا صاحب کا یہ خواب تھا کے ہندوستان میں خواندگی عام کی جائے اور اس خواب کو پورا کرنے کے لئے ہم سب کو ہاتھ ملا کر چلنا چا ہئے ، انہوں نے مزید کہا کے بابا صاحب کا مرتب کردہ دستور تمام ملکوں کے دستوروں سے بہترین ہے ہمارے دستور میں ہر مذہب کے ماننے والے کو آزادی د ی گئی ہے، ہمکو چا ہئیے کے ہم اس دستور کی قدر کریں اور اس پر عمل کریں ،اگر ہم بابا صاحب سے سچی عقیدت رکھتے ہیں تو اُنکے مرتب کردہ دستور پر عمل کریں یہی سچی محبت کا تقاضہ ہے۔اسکے علاوہ ہمناآباد بلدیہ میں بھی امبیڈکر جینتی منائی گئی صدر بلدیہ رادھا ماڑپّا نے انکی تصویر پر پھول چڑھا کر انکو خراج عقیدت پیش کی اس موقع پر چیف آفیسر سُریش ببلال،بلدیہ مینجر مرزااقبال بیگ،ایشور،مینا کماری،رکن بلدیہ محمد مخدوم،محمد سعید خان الکٹریکل سپور وائزر،محمد جاوید،محمد فیض اُﷲ خان کے علاوہ دیگر بلدی عملہ موجود تھا۔