روپے میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

03:14PM Tue 27 Aug, 2013

rupee-down-arrowممبئى، 27 اگست (يو اين آئى) ہندوستانى روپيہ کى قدر ميں آج اور زيادہ کمى آئى اور يہ آج تک کى سب سے نيچى سطح يعنى ايک ڈالر کے مقابلے 65 روپے 94 پيسے تک پہنچ گيا جس کى وجہ سے سرمايہ منڈيوں ميں تشويش پائى جارہى ہے کہ فوڈ سيکورٹى بل کے نفاذ کے پيش نظر اس سے حکومت سبسڈى کا بوجھ بڑھ سکتا ہے۔فوڈ سيکورٹى بل کل لوک سبھا ميں منظور کرليا گيا اور اب راجيہ سبھا ميں منظورى کے بعد قانون ميں تبديل ہوجائے گا۔ ماہرين کا خيال ہے کہ فوڈ سيکورٹى بل سے مالى خسارہ بڑھے گا اور اسے سرمايہ کارى کا ماحول اور زيادہ متاثر ہوگا جو پہلے سے ہى بہت اميد افزا نہيں ہے۔ اس سے قبل روپيہ ايک ڈالر کے مقابلے 65 روپے صفر ايک پيسے پر کھلا اور ايک اعشاريہ ايک فيصد کم ہوکر پير کے روز 64 روپئے 31 پيسے پر بند ہوا۔