مرکزی وزیر آننت کمار نے ٹویٹ کرکے دی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ہیک کر لیے جانے کی جانکاری
11:10AM Fri 17 May, 2019
بھٹکل: 17 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے آج صبح سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بابائے قوم کے خلاف کیے گئے تبصرے کو صحیح قرار دیے جانے کے بعد اب آننت کمار نے اپنے اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی جانکاری دی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کل سے ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے اور وہ کسی طرح سادھوی پرگیہ سنگھ کے دفاع میں نہیں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ گاندھی جی کی بہت عزت کرتے ہیں، گاندھی جی کے قاتل کے ساتھ ہمدردی کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ ہم سب دیش کے لیے دی گئی ان کی قربانیوں کا احترام کرتے ہیں۔
اس سے قبل آج صبح آننت کمار ہیگڈے کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ’’ گوڈسے پر دیے گئے بیان کے لیے پرگیہ کو معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں تھا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ 7 دہائی بعد آج کی نسل ایک بدلے ہوئے نظریاتی ماحول میں بحث کرتی ہے اور تنقید کیے جانے کی اچھی گنجائش دیتی ہے۔ ناتھو رام گوڈسے کو بھی آخر کار اس بحث سے خوشی ہوئی ہوگی۔‘‘ ساتھ ہی ہیگڈے نے لکھا ’’اب وقت آ گیا ہے کہ ہم معافی مانگنے کے دور سے آگے بڑھیں۔ اگر ابھی نہیں تو... کب!‘‘