بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے کامیاب گیٹ ٹو گیدر کا انعقاد
04:00PM Tue 17 Apr, 2018
بھٹکلیس نیوز ؍ 17 اپریل، 18
جدہ ؍ (حبیب اللہ محتشم)بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے ممبران کے لئے گیٹ ٹو گیدر کا اہتمام کیا گیا ۔ اس گیٹ ٹو گیدر کا مقصد سعودی عربیہ کے بدلتے حالات پر تبادلہ خیال اور 25 فروری 2018 کو بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی جانب سے ہونے والی کانفرنس کی معلومات فراہم کرنا تھا۔
اس تعلق سے بی ایم کے سی کانفرنس کی تفصیلی معلومات جنرل سکریڑی حبیب اللہ محتشم نے فراہم کی، کینرا مسلم خلیج کونسل کی معلومات جناب محمد نعمان علی اکبرا نے دی۔
اس پروگرام میں جماعت کے فعال و متحرک ممبر جناب محمد حافظ عسکری کو ان کی 26 سالہ جماعتی سرگرمیوں پر میمنٹو دیا گیا۔ صدارتی کلمات اور حاضرین کا شکریہ صدر جناب محمد یٰسین عسکری نے کیا۔
گیٹ ٹو گیدر میں کھیل اور تفریح کا انتظام اسپورٹس سکریڑی مولوی اسامہ ابن فضل الرحمن منیری نے کیا تھا۔ گیٹ ٹو گیدر میں والی بال کا بھی مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں ۴ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلہ میں جناب ادریس سید ی باپا کی اسپانسر کردہ ٹیم نے اول مقام حاصل کیا۔
پکنک میں جناب اسامہ منیری نے نظم اور هيثم عسکری نعت اور جناب جبلین ابن جعفر نائطے نے اپنے نانا مرحوم عبد الرحیم ارشاد صاحب کی نوائطی نظم پڑھکر سنائی۔
اس موقع پر کثیر تعداد میں ممبران حاضر ہوئے اور سیر و تفریح سے لطف اندوز ہوکر گھر لوٹے۔