راہل گاندھی نے'بھارت بچاؤ ریلی' میں کہا- میرا نام ساورکر نہیں، بی جے پی کا طنز- جناح رکھ لیں

01:44PM Sat 14 Dec, 2019

نئی دہلی: کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے دہلی واقع رام لیلا میدان میں ہندوستان بچاؤ ریلی کے دوران اپنے خطاب کی شروعات میں 'ریپ ان انڈیا' والے بیان پرمعافی کےمطالبے پرتبصرہ کیا۔ 'بھارت بچاؤ ریلی' کے دوران راہل گاندھی نےکہا 'بی جے پی نے مجھے معافی مانگنے کے لئےکہا۔ میرا نام راہل ساورکرنہیں ہے، راہل گاندھی ہے، میں سچائی کےلئے کبھی معافی نہیں مانگوں گا۔ میں مرجاؤں گا، مگرمعافی نہیں مانگوں گا، نہ کوئی کانگریسی کارکن معافی مانگےگا۔ راہل گاندھی کےاس بیان پربی جے پی لیڈروں نےان کی تنقید کی ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے انہیں نام بھی بتائے ہیں۔ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جی وی ایل نرسمہا راؤ نےکہا 'راہل ساورکرنہیں ہیں'۔ انہیں اپنا نام بدل کرراہل جناح رکھنا چاہئے۔ ان کی پوری فیملی کواب جناح کی وراثت کا دعویٰ کرنا چاہئے، نہ کہ نہرو- گاندھی کےنام پر'۔
سنبت پاترا نے کہا- 100 جنم لیں تب بھی ساورکرنہیں ہوسکتے راہل گاندھی بی جے پی ترجمان سنبت پاترا نےکہا 'اگرراہل گاندھی 100 جنم لیں توبھی وہ راہل ساورکر نہیں ہوسکتے۔ ساورکر'بہادر' تھے، محب وطن تھےاورقربانی دینے والے تھے۔ راہل گاندھی آرٹیکل 370، ہوائی حملے، سرجیکل اسٹرائیک، سی اے بی ۔ پاکستان کی زبان کےلئے استعمال کرتے ہیں، وہ 'بہادر' نہیں ہوسکتےیا ساورکرکے برابرنہیں ہوسکتے'۔ انہوں نےکہا کہ 'اگروہ (راہل گاندھی) کوئی نیا نام چاہتےہیں، تو آج بی جے پی'راہل تھوڑا شرم کرو' کےنام سے بلائےگی۔ انہیں حقیقت میں تھوڑی شرم کرنی چاہئے، ایک شخص جو 'میک ان انڈیا' کا موازنہ 'ریپ ان انڈیا' سےکرتا ہے، اس نے شرم اوروقارکی سبھی حدیں پار کردی ہیں'۔