بھٹکلیس ڈاٹ کام میں چینائی کے مہمان کی آمد
04:12PM Sun 17 Nov, 2019
بھٹکل:17 نومبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) چینائی کے مشہور تاجر سماجی خدمت گار اور مؤلف جناب ٹی عدنان صاحب بھٹکلیس ڈاٹ کام کی دعوت پر جناب امین محسن صاحب کی ہمراہی میں بھٹکل دورے پر تشریف لائے تھے۔
جناب ٹی عدنان نے رمضان میں تراویح کے دوران ہونے والی تلاوت کلام پاک کا ترتیب انگریزی ترجمہ Essence of recital in traweeh کے نام سے شائع کیا ہے جسے اب بھٹکلیس ڈاٹ کوم کی ویب سائٹ اردو آڈیو ڈاٹ کام پر آڈیو کی شکل میں اردو میں پیش کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی ریکارڈنگ قاری حماد پلور کریں گے اور ساتھ ہی اردو کتابی شکل میں بھی اسے شائع کیا جائے گا۔اس کااردو ترجمہ کرنے کی ذمہ داری جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب کو سونپی گئی ہے.
عدنان صاحب کی بھٹکل آمد کے موقع پر جناب محسن شاہ بندری کے مکان "محسنات" میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے. جس میں اس پروجیکٹ کے تعلق سے مختلف نکات پر گفتگو ہوئی. اس کے علاوہ جناب عدنان سے ایک انٹرویو بھی لیا گیا.
ان شاءاللہ امسال رمضان سے قبل کتاب کی اشاعت اور آڈیو ریکارڈنگ مکمل ہوجائےگی. اور رمضان کے دوران متعلقہ شب میں ہونے والی تلاوت کے مفہوم کا خلاصہ آڈیو کی شکل میں سوشیل میڈیا پر اردو آڈیو ڈاٹ کام کے ذریعے پیش کیا جائےگا.