انڈیگو کا فٹ ٹو فلائی پروگرام پٹنہ پہنچا،ایس ایس پی منومہاراج نے جِم کا افتتاح کیا
02:40PM Sun 9 Apr, 2017
پٹنہ، (بھٹکلیس نیوز)2017: بھارت کی سب سے بڑی اور سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی کیریئر، انڈیگو نے آج پٹنہ میں پولس والوں کے لئے مکمل لیس جِم کھول دیا۔ انڈیگو کے فٹنس کے اعتماد کا فروغ اور پولیس اہلکاروں کو زیادہ پھرتیلی طرز زندگی جینے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے یہ جم پٹنہ میں ایئرپورٹ کے قریب مقامی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں نصب کیا گیا ہے۔
انڈیگو کے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر منو مہاراج، ایس ایس پی پٹنہ نے کہا، '' ہم پولیس اہلکاروں کے لئے انڈیگو کی کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں اور لیڈرشپ ٹیم کو ان کی کوششوں کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ فٹنس ہم سب کے لئے ضروری ہے اور ایئر پورٹ کے پاس یہ سہولت دستیاب ہونے سے پولیس ان کی خدمات کا فائدہ حاصل کر سکے گی۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے ایئر پورٹ میں اور اس کے ارد گرد کے پولس فورس کو ان کی فٹنس کا مقصد پورے کرنے میں مدد ملے گی۔ ''
اس مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر آدتیہ گھوش، صدر اورہول ٹائم ڈائریکٹر، انڈیگو نے کہا، '' ہم فٹ ٹو فلائی پروگرام کوملک کے مختلف حصوں میں بڑھتا دیکھ کر کافی خوش ہیں۔ چھ شہروں میں فٹ ٹو فلائی پروگرام کے کامیاب لانچ کے بعد ہمیں پٹنہ پولس فورس کے ساتھ تعاون کرنے کی خوشی ہے۔ انڈیگو پر ہمیں اپنے پولس فورس سے ہمدردی ہے جو دن رات ہماری حفاظت کے لئے چوکس رہتے ہیں۔ ان کے لئے جم کا قیام انہیں صحت مند زندگی بسرکرنے اورپھرتیلا بننے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی سمتمیں ایک اہم قدم ہے۔ ''مسٹر گھوش نے آگے کہا، '' انڈیگو پر ہمارے لئے صحت صرف جسمانی چستی ہی نہیں بلکہ ہمارے ذریعہ کئے جانے والے ہر کام میں فٹنس کی تعمیر کرنا ہے، پھر چاہے وہ ہمارے کام ہوں، کسٹمر رلیشنس ہوں یا پھر ہمارے فرم کا مالی استحکام۔ ہمارا خیال ہے کہ یہ کام لوگوں کے ذریعہ فٹ رہنے کے ساتھ شر وع ہوتا ہے۔ پٹنہ میں جم کے لانچ کے ساتھ ہمیں امید ہے کہ ہم پولیس اہلکاروں کے درمیان ایک صحت مند طرز زندگی کو فروغ دے سکیں گے اور اس فٹ ٹو فلائی مہم کو نئی اونچائی تک لے جا سکیں گے۔ ''