اس دیوالی پر دلی اور این سی آر میں نہیں فروخت ہوں گے پٹاخے: سپریم کورٹ
10:35AM Mon 9 Oct, 2017
نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت اور این سی آر میں اس دیوالی پر پٹاخے فروخت نہیں ہوں گے کیونکہ سپریم کورٹ نے یکم نومبرتک اس کی فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آج ایک عرضی پر سماعت کے دوران اپنے ستمبر کے حکم میں فوری طور پر ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر تک قومی دارالحکومت علاقہ میں پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جا تی ہے۔
عدالت نے کہا کہ وہ دیکھنا چاہتی ہے کہ پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی سے ماحول پر کسی طرح کا کوئی خاص فرق پڑتا ہے یا نہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ عدالت نے پٹاخوں کی فروخت کے لئے قبل میں جاری اپنے حکم میں مشروط اجازت دی تھی، جس کے خلاف اس فیصلے پردوبارہ غورکرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔