مایہ ناز خاکہ نگار ڈاکٹر اسلم فرخی کا انتقال
08:39AM Thu 16 Jun, 2016
بھٹکلیس نیوز / 16 جون، 16
کراچی(ایجنسی) اردو ادب کے مایہ ناز ادیب معروف محقق ، شاعراورخاکہ نگار ڈاکٹر اسلم فرخی طویل علالت کے بعد بدھ کے روز انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جمعرات کو مدنی مسجد، بلاک 5 ، گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین جا معہ کراچی کے قبرستان میں ہوگی۔مرحوم 23اکتوبر 1923ءمیں بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے، ان کا سابق وطن فتح گڑھ، ضلع فرخ آباد تھا۔ ان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ڈاکٹر اسلم فرخی کا شمار ملک کے ممتاز دانشوروں میں ہوتاتھا۔ وہ استاد، شاعر، صاحب طرز نثر نگار، محقق، نقاد، بچوں کے ادیب اور ممتاز براڈ کاسٹر کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے تھے۔آپ نے طویل عرصے تک جامعہ کراچی میں اردو ادب کی تعلم دی۔آپ نہ صرف ایک بلند پایہ ادیب ہی نہیں ایک انتہائی شفیق اور محبت کرنے والے انسان تھے۔
آپ کا سانجہ ارتحال اردو دنیا کا عظیم خسارہ ہے ۔ مرحوم ادبی دنیا کی اس پرانی نسل سے تعلق رکھتے تھے جن کے یہاں روایات کی قدر بزرگان دین سے محبت و عقیدت کوٹ کوٹ کر بھری تھی ۔
2009ء میں دبی میں آپ نے جشن مشتاق یوسفی کے موقعہ پر جو خاکہ پیش کیا تھا ، احباب کے ذوق طبع کے لئے اس کی لنک پیش خدمت ہے ۔ امید ہے کہ اس سے ادب اور خاکہ نگاری میں آپ کے بلند مقام ومرتبت کو پہچاننے میں مدد ملے گی ۔ اللہ مرحوم کے درجات کو بلند کرکے ۔ ہم آپ کے پس ماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ویڈیو لنک
https://youtu.be/ckESyfQ7PNI?list=PL5AFF3B0018DDC975
آڈیو لنک
http://www.bhatkallys.com/ur/audio/?download&file_name=bkl1749s_khushubu-e-yusufi.mp3