سعودی عرب جعلی ڈگریاں رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

02:53PM Fri 31 Oct, 2014

بھٹکلیس نیوز/31 اکتوبر 14 ریا ض (ایجنسی) ایشیائی ممالک سے انجینئر کی بڑی تعدادسعودی عرب میں ملازمت کے لیے جاتے ہیں لیکن مملکت میں جعلی انجینئر وں کے انکشاف کے بعد آنے والے دنوں میں انجینئر نگ کی ملازمت کے لیے سعودی عرب جانے والوں کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ۔سعودی کونسل آف انجینئر ز (SCE)نے انکشاف کیا ہے کہ مختلف شعبہ جات میں جعلی ڈگری والے 1600انجینئر وں کا سراغ لگایا گیاہے جن میں سے صر ف 40سعودی شہری ہیں جبکہ باقی کا تعلق بیرون ممالک سے ہے ۔کونسل کے چئیر مین حماد الشکاوی نے بتایا کہ ان میں سے کئی انجینئر تو 30سا ل سے جعلی سندوں کی بنیاد پر نوکری کر رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ (SCE) اپنی سرٹیفکیشن کا آغاز کرے تاکہ جعلی انجینئروں کا قلع قمع ہو سکے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اس وقت صرف1200انجینئر SCEکے تحت رجسٹر ہیں جبکہ تقریباً 2000بغیر اس ادارے کی رجسٹریشن کے کام کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ کمپنیوں کو جعلسازوں کی معلومات دے دی گئی ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش بھی کر دی گئی ہے ۔