بھٹکل قومی شاہراہ کے تعمیری کام سے پریشان عوام نے دیا اے سی کو میمورنڈم
04:13PM Wed 11 Dec, 2019
بھٹکل: 11 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے منکولی، مٹھلی، ماروتی نگر اور موڈ بھٹکل کے عوام نے قومی شاہراہ کے تعمیری کام سے ہونے والی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کو اس سلسلہ میں میمورنڈم سونپا ہے۔
میمورنڈم میں درج تحریر کے مطابق عوام نے تعمیری کاموں میں سست روی کی شکایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے تعمیری کام پوری طریقے سے مکمل نہ ہونے پر بارش کے موسم میں پانی بھرنے کی مشکلات پیش آئی تھیں جس کے بارے میں اس وقت کے انچارج منسٹر آر وی دیش پانڈے کے ساتھ ساتھ آر بی آئی کے ذمہ داران کو بھی مطلع کیا گیا تھا۔
میمورنڈم میں عوام کی جانب سے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لینے اور اس پر اقدامی کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔
اس موقع پر ششی کمار، گنپتی پربھو، ناگراج، اشوک ہیگڈے، شنکر شٹی اور دیگر موجود تھے۔