عفان جبالی قتل معاملے میں چوتھا ملزم ہوا گرفتار۔ دو کی تلاش جاری

02:49PM Sun 27 Oct, 2019

بھٹکل : 27 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے ایک نجی ہوٹل میں کچھ روز قبل ہوئے قتل معاملہ میں پولس نے تیز ی دکھاتے ہوئے اب تک چار افراد کو گرفتار  کیا ہے۔ تازہ گرفتاری سنیچر کے روز مینگلور سے ہوئی ہے جہاں سے پولس نے محمد ناظم (25) نامی شخص   کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق ناظم کو گرفتاری کے بعد  عدالت میں پیش کرکے بعد جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیج دیا گیاہے۔ یاد رہے کہ پولس نے اس معاملہ میں  اس سے قبل موقع واردات سے ہی  بھٹکل کےمحمد اقبال شیخ کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد   بنٹوال سے محمد سراج اور  مینگلور سے مشرف کو گرفتار کیا تھا جبکہ اس معاملہ میں پولس کو مزید دو افراد کی تلاش ہے۔