پرے فاؤنڈیشن کی طرف سے سرکاری ہلتھ اسکیم کو اجاگر کرنے کی مہم
03:57PM Sun 24 Sep, 2017
بنگلور:( بھٹکلیس نیوز) پرے فاؤنڈیشن ٹرسٹ بنگلور ایک فلاحی ادارہ جو غریب اور مستحق مریضوں کی امداد کرتا ہے گزشتہ 20سال سے اس ادارے کی طرف سے تقریباً20 ہزار مریضوں کو امداد فراہم کی گئی ہے پرے فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے خود اپنے ادارے کی طرف سے امداد کرنے کے علاوہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ہلتھ اسکیم یشوشنی اسکیم کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے کیلئے آج یہاں ایک نشست منعقد کی گئی اس سلسلے میں پرے فاؤنڈیشن کے چیرمن جناب قاضی دانیال نے بتایا کہ ہم نے ہلتھ سے متعلق سرکاری اسیکموں کے بارے میں آگاہ کرنے کا بھی بیٹرہ اٹھا یا ہے اور ہمارے ٹرسٹ کی طرف سے ساڑھے پانچ لاکھ روپئے خرچ کرکے مستحق مریضوں کے یشوشنی کارڈ بنا کر دینے کا سلسلہ شروع کیاہے تقریباً 750افراد نے کارڈ کیلئے اندراج کیا ہے اور آج 50افراد کے کارڈ تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل پوسٹ آفیس میں ایک الگ سیل قائم ہے جہاں پر پرائم منسٹر ریلیف فنڈ حاصل کرنے کیلئے فارم دستیاب ہیں اور وہاں فارم بھرتی کرنے کیلئے ایک مدد گار بھی ملے گا ہم پرے فاؤنڈیشن کی طرف سے اس کی بھی رہنمائی کرتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر ابراہیم ناگنور نے بتایا کہ مستحق لوگوں کو امداد اور سہولت کیلئے 9سرکاری اسکیم موجود ہیں جن میں راشٹر یہ سوچا بھا گیہ اور یشوشنی ہیلتھ اسکیم شامل ہے انہوں نے بتایا کہ اب یکم نومبر سے یونیورسل کارڈ جاری کیا جانے والا ہے اس کارڈ کے ذریعہ اے پی یل کارڈ والوں کو70فیصد اور بی پی یل کارڈ والوں کو صد فیصد امداد ملے گی ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا ہم لوگوں میں سرکاری اسکیموں کے بارے میں بہت کم جانکاری ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ مریضوں کو ابتدائی مرحلہ میں علاج کرلیا جانا چاہئے اس ے مرض بھی نہیں بڑھے گا اور خرچ بھی زیادہ نہیں ہوگا۔ اس موقع پر میٹرو اسپتال کے ایک ڈاکٹر یونس سلیم نے کہاکہ اگر ہم کھانے پینے کے معاملہ میں اختیاط برتین گے تو بیماریوں میں مبتلا نہیں ہوں گے۔ آج مسلمانوں میں مریضوں کا تناسب زیادہ ہے اگر ہم کم کھائیں گے تو کم بیماری آئے گی۔ اس موقع پر جامع مسجد کے خطیب وامام مولانا مقصود عمران نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں سرکاری اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا نا چاہئے انسا نیت کیلئے کام کرنا بڑی عبادت ہے پرے فاؤنڈیشن کی خدمات قابل قدر اور قابل تعریف ہیں۔ ہم اس طرح کی خدمات کا تعاؤن کریں گے۔ اس موقع پر مولانا رفاعی صاحب ، ڈاکٹر عمر ، اور جناب فیروز عبداللہ نے بھی تاثرات کا اظہار کیا۔