ٹاٹا گلوبل بیوریجیس نے ٹیٹلی سپر گرین ٹی لانچ کی
01:07PM Fri 24 Feb, 2017
پٹنہ (بھٹکلیس نیوز) ٹاٹا گلوبل بیوریجیس نے GUINNESS WORLD RECORDS174 record قائم کرنے کے درمیان ٹیٹلی پورٹ فولیو کے تحت ٹیٹلی سپر گرین ٹی لانچ کیا۔ بھارت میں ٹیٹلی کے نئے چہروں ۔ سورو گنگولی، اداکارہ نیہا دھوپیا، اداکارہ اور پریزینٹر شبانی دانڈیکر اورمعروف جُمبا ایجوکیشن اسپیشلسٹ شویتامبھری شیٹٹی کی قیادت میں ایک جُمبا کنسرٹ منعقد کیا گیا، جس میں تقریبا 2000 لوگوں نے کیپس (گردن میں باندھنے والاکپڑا، جیسا سپرمین پہنتے ہیں) پہنا اور ایک ساتھ ایک جگہ پر سب سے زیادہ لوگوں کے ذریعہ کیپ پہننے کا GUINNESS WORLD RECORDS174 record بنایا۔ زندگی کے مختلف طبقوں سے آنے والے لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے مل کر 'عام زندگی کے سپر ہیومنس' کے احساس کا جشن مناتے دیکھنا انتہائی شاندار منظر تھا۔ بھارت میں گرین ٹی کو سب سے پہلے لانے کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی ٹی برانڈ ٹاٹا گلوبل بیوریجیس نے اپنے سبز چائے پورٹ فولیو میں سپر گرین ٹی پیش کی ہے جو وٹامن سے لیس گرین ٹی کی منفرد اور اس طرح کی پہلی رینج ہے۔ جب بات انوویشن کی ہو تو کمپنی نے ہمیشہ ہی اپنا دائرہ بڑھانے کی کوشش کی ہے، جس کا مقصد صارفین کو ایسے مصنوعات فراہم کرانا ہوتا ہے، جو ان کی بدلتی ہوئی ضروریات، تیار ہوتے ذائقوں اور متفرق طرز زندگی کے مطابق ہوں۔ انوویشن کی اسی سفر نے ٹیٹلی سپر گرین ٹی کی ترقی میں مدد کی ہے، جو ان لوگوں کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئی ہے، جنہیں روز مرہ کی زندگی میں ان سے کی گئی سپر ہیومنس جیسی توقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دنیا کے سب سے زیادہ صحت مند مشروبات کو اگلے سطح پر لے جاکر اس میں وٹامن کے اضافی فوائد پر مشتمل ٹیٹلی سپر گرین ٹی واقعی میں گرین ٹی کی دنیا کی 'سپر ہیرو' ہے۔ ٹیٹلی سپر گرین ٹی رینج میں ٹیٹلی سپر گرین بوسٹ ہے، جس کا لائمو منٹ گرین ٹی کے مجموعہ کے ساتھ وٹامن بی 6 بھی ہے جو تھکاوٹ اور سستی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ ٹیٹلی سپر گرین امیون۔ اسٹرس اورہنی گرین ٹی کا مجموعہ ہے جس میں وٹامن سی ہے جو امیون سسٹم کو مضبوط بناتا ہے۔ٹاٹا گلوبل بیوریجیس کے ریجنل پریسیڈنٹ (انڈیا) سشانت داس نے کہا، '' ٹاٹا گلوبل بیوریجیس میں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں، وہ صارفین کی ضرورت کو ذہن میں رکھ کر ہی کرتے ہیں اور ٹیٹلی سپر گرین ٹی اسی بات کا ثبوت ہے۔ ٹیٹلی سپر گرین ٹی کی رینج کے ساتھ ہم لوگوں کو ان کے گرین ٹی کے کپ میں اضافی فوائد دے رہے ہیں، جو اس چائے کو واقعی سپر بناتے ہیں۔ آج کی عام زندگی میں لوگوں سے سپر ہیومن جیسی توقعات رکھی جاتی ہیں اور وہ ان توقعات پر کھرا اترنے کے لئے تھوڑی سی مدد تو لے ہی سکتے ہیں۔ ہماری یہ نئی پیشکش عام زندگی کے سپرہیومنس کا احساس کا جشن مناتی ہے اور آج بنایا گیا GUINNESS WORLD RECORDS174 record بھارت میں اس کی مصنوعات کے سفر محض شروعات ہے۔ ''