ریجنل ٹرانسپورٹ افسر اشوک کو نوٹس

03:28PM Sat 8 Jul, 2017

کولار(بھٹکلیس نیوز):۔ محکمۂ ٹرانسپورٹ کے کمشنر ایس دیانندا نے کولار کے محکمۂ ٹرانسپورٹ ریجنل دفتر میں رشوت خوری اور تمام ملازمے کا م چور اور غفلت ہونے کی شکایت کے تعلق سے ریجنل ٹرانسپورٹ افسرا شوک کو نوٹس جاری کردی ہے ۔اس سلسلہ میں اب اشوک کی پریشانیاں بڑھ گی ہیں اور ایک ہفتہ کے اندر نوٹس کا جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ حال ہی میں وزیر برائے ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی آرٹی او دفتر کا اچانک دورہ کیا تھا اور اس وقت خود اشوک کے علاوہ دیگر کئی ملازمین غیر حاضر تھے۔اشوک کے موبائل فون پر رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھی کوئی جواب نہیں ملا تھا۔ کئی ملازمین حاضری کتاب میں دستخط کرکے باہر چلے گئے تھے۔ رام لنگا ریڈی نے ڈرائیونگ ٹرننگ لائنس ۔ ڈرائیونگ لائنس اور دیگر ضروری کاموں کے لئے آئے لوگوں سے بھی دفتر کے ملازمین کے کا م کاج اور ان کی خدمات کے تعلق سے تفصیلات حاصل کیں۔ لوگوں نے الزام لگا یا کہ اس دفتر میں چپراسی سے لیکر اعلیٰ افسران کو جب تک رشوت نہیں دی جاتی کوئی کام نہیں ہوتا اور ہر دن رشوت کے طورپر ہزاروں روپئے جمع ہوتے ہیں دوسری طرف دفتر کے اندر اور باہر دلالوں کی بھرمار رہتی ہے ۔ان دلالوں کو فوری گرفتار کرکے دفتر کو رشوت خوری سے نجات دلوانے کی گذارش کی تھی۔ رام لنگا ریڈی نے لوگوں کی شکایتوں کو سنجیدگی سے لیکر اس معاملہ کی جانچ کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے وی تری لو ک چندر کو حکم دیا اور پھر سدا نند کو بھی نوٹس جاری کرنے کاحکم دیا۔ اب اشوک کے سامنے کئی پریشانیاں اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور ایک ہفتہ کے اندر جواب نہ دیا تو کئی مصیبتیں کھڑی ہونگی۔