ایودھیا کے سلسلے میں حکومت نے مکمل رپورٹ طلب کی

03:32PM Tue 22 Dec, 2015

ایودھیا میں پتھروں کی آئی نئی کھیپ سے پیدا ہوئے حالات کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے مقامی انتظامیہ سے مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔ اتر پردیش پولیس کے اعلی سطحی ذرائع نے آج رات اس کی تصدیق کرتے ہوئے "يو این آئی " کو بتایا کہ فیض آباد کے مقامی انٹیلی جنس تنظیم (ایل آئی یو) سے مکمل رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی 1990 سے چلنے والے ورکشاپ میں پتھروں کو تراشنے کا کام 2007 میں بند ہو گیا تھا