دبئی کے بعد اب بی ایم جے منطقہ شرقیہ دمام نے شروع کی چارٹرڈ فلائٹ کے لیے تیاری

02:10PM Sat 13 Jun, 2020

بھٹکل: 13 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دبئی اور متحدہ عرب امارات سے بھٹکلی افراد کا آج ایک قافلہ بھٹکل پہنچ چکا ہے۔ اسی کے طرز پر بی ایم جے منطقہ شرقیہ دمام کی جانب سے اپنے ممبران کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کی تیاری شروع ہوچکی ہے جس کے لیے جماعت کی جانب سے اعلان جاری کیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق منطقہ شرقیہ میں مقیم احباب اور انکے اہل خانہ میں سے جو بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئے ہیں ان کے لیے جماعت کی جانب سے بہت جلد چارٹرڈ فلائٹ کا انتطام کیا جانے والا ہے جس کے کا خرچہ جانے والے حضرات ہی برداشت کریں گے۔ لہذا جماعت کی جانب سے خواہش مند حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی تفصیلات بی ایم جے منطقہ شرقیہ کے صدر و جنرل سکریٹری تک پہنچائیں۔ جماعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس خصوصی طیارہ میں صرف 175 افراد کے جانے کی گنجائش ہے اس لیے جلد از جلد اپنے نام مذکورہ حضرات تک پہنچائے جائیں۔