راہل گاندھی حسین خواب دیکھنا چھوڑ دیں: وزیراعظم بننے کے بیان پر بی جے پی نے لی چٹکی

02:01PM Tue 8 May, 2018

نئی دہلی: راہل گاندھی کے وزیراعظم بننے والے بیان پر بی جے پی نے چٹکی لیتے ہوئے کہا ہے کہ "حسین خواب" دیکھنا اچھی بات ہے، لیکن ابھی ان کے لئے کوئی ویکنسی (سیٹ خالی) نہیں ہے۔ بی جے پی کے سینئر ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہاکہ آخر دل کی بات زباں پر آہی گئی کہ وہ وزیراعظم عہدے کے امیدوار ہیں، لیکن ابھی ان کے لئے کوئی جگہ خالی نہیں ہے۔
انہوں نے آگے کہا کہ وزیراعظم بننے سے قبل آپ (راہل) دو سے تین ریاستوں میں وزرائے اعلیٰ بنوالیں، جب راہل گاندھی کانگریس نائب صدر تھے تب کانگریس کو 13 ریاستوں کے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب کانگریس کرناٹک میں شکست کا سکسر لگائے گی۔ راہل گاندھی پر تقنید کرتے ہوئے بی جےپی ترجمان نے کہاکہ ان کی قیادت تو ان کی اپنی پارٹی کے معاون پارٹی ہی نہیں مانتے۔ شاہ نواز حسین نے کہا کہ "ملک ایک بار پھر نریندر مودی کی قیادت کو  مینڈیٹ دے گا اور انہیں وزیراعظم بنائے گا"۔