مرحوم نثار گنگاولی بحرین میں سپرد خاک

11:33AM Thu 4 Jun, 2020

بھٹکل: 4 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکلیس ڈاٹ کام کے نمائندے جناب رضوان گنگاولی صاحب کے بھائی نثار گنگاولی کا دو روز قبل بحرین میں انتقال ہوا تھا آج ان کی میت کی کاغذی کارروائی مکمل ہوئی ہے اور بحرین میں ہی تدفین عمل میں آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان و وابستگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔آمین ادارہ بھٹکلیس ان کے بھائی رضوان گنگاولی اور اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین