حضرت مولانا واضح رشید ندوی صاحب کا انتقال
12:10PM Wed 16 Jan, 2019
لکھنو: 16 جنوری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مشہور عالم دین، عربی زبان کے بے مثال ادیب اور ندوۃ العلماء لکھنو کے معتمد تعلیم مولانا واضح رشید ندوی آج صبح صادق کے آخری لمحات میں دار آخرت کی طرف کوچ کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ندوۃ العلماء کی مسجد کے مقابل میدان میں ادا کی گئی اور رائے بریلی میں واقع ان کے آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے اور امت کو ان کا نعم البدل نصیب فرامئے۔ آمین
ادارہ بھٹکلیس اہل خانہ اور جمیع متعلقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے۔