انجمن حامئی مسلمین کے سالانہ اجلاس عام کا انعقاد
02:23PM Sun 28 Apr, 2019
بھٹکل: 28 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام آج صبح انجمن آباد میں واقع جوکاکو شمس الدین میموریل بلاک میں منعقد ہوا جسکی صدارت جناب محتشم عبدالرحمٰن صاحب نے کی۔
اجلاس کا آغاز صبح 10:30 بجے محمد حسین ابن عبدالعظیم قاضیا کی تلاوت کے ساتھ ہوا جس کے بعد وقاص برماور نے ترانہ انجمن کو گنگنایا۔ جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے سال 2017-18 کی رپورٹ بھی پیش کی جس کے فوری بعد فائنانس سکریٹری جناب امیرالدین کولا صاحب نے آڈٹ شدہ حسابات پیش کیے۔
حاضرین کے لیے اس دوران وقفہ سوالات بھی رکھا گیا تھا جس میں پوچھے گئے سوالات کے تشفی بخش جوابات دیے گئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شابندری صاحب نے دستوری ترمیمات کو حاضرین کے سامنے رکھا جس میں کی گئی ترمیمات کو دوپہر کی نشست میں ایڈیشنل جنرل سکریٹری نے پڑھ کر سنایا۔
اس سالانہ اجلاس کا اختتام جناب واجد کولا صاحب کے شکریہ کلمات اور دعا پر ہوا۔
ڈائس پر مذکورہ حضرات کے علاوہ انجمن پی یو اینڈ ڈگری کالج بورڈ کے سکریٹری جناب محسن شابندری صاحب، جناب ایس ایم سید پرویز صاحب، جناب آفتاب قمری صاحب موجود تھے۔