صفائی ابھیان کی دوسری مہم کل عصر بعد تنگن گنڈی کراس پر ہوگی

04:03PM Wed 17 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 17 اگست، 16 بھٹکل / (نامہ نگار) تمام اہلیان بھٹکل کو اطلاع دی جاتی ہے کہ رابطہ سوسائٹی تنظیم اور فیڈریشن کے زیر اہتمام جو صفائی مہم چلائی جا رہی ہےاس سلسلے میں ان شاء اللہ جمعرات بعد نماز عصر نیشنل ہائی وے پر یوسف ماسٹر کے گھر کے سامنے اور اس کے سامنے مدینہ مسجد جانے کے راستے پر تقریبا چار جگہوں پر صفائی کی جا رہی ہے اس علاقہ کے نوجوانوں کو اور مسجد وار کمیٹی کے ممبران کو اور فیڈریشن و میونسپالٹی کے افسران صفائی اہداف کو ساتھ لیکر فائی مہم کی ابتداء کرینگے- عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس مہم میں شامل ہو کر اپنا بھرپور تعاون پیش کریں-