Two researchers from Bhatkal were awarded PhD degrees by the Governor

09:10PM Thu 7 May, 2026

شیموگہ : 07 مئی،2026 (راست)  کوویمپو یونیورسٹی، شیموگہ  سے کامیابی پانے والے طلبہ میں اسناد کی تقسیم کے لیے یونیورسٹی کا 35واں کانووکیشن عمل میں آیا، جس میں علمی و تعلیمی کامیابیوں کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر 79 طلبہ میں مجموعی طور پر 155 گولڈ میڈل تقسیم کیے گئے، جبکہ پی ایچ ڈی کے شعبہ میں 163 محققین کو ڈاکٹریٹ کی سنددی گئی۔

اردو شعبہ کے لیے یہ لمحہ خصوصی اہمیت کا حامل رہا، جہاں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے دو ریسرچ اسکالرز،  ڈاکٹر عبدالحفیظ ندوی  اور  ڈاکٹر عبدالفتاح  کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔ ان دونوں محققین نے اپنے تحقیقی مقالات  پروفیسر سید ثناء اللہ صاحب  کی نگرانی میں مکمل کیے تھے۔

اسی طرح ایم اے اردو میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جن میں  محمد معراج الدین رضا  (دو گولڈ میڈل)،  عافیہ پروین  (دو گولڈ میڈل) اور  مطہرہ پروین بنت جعفر بڈو، بھٹکل  (ایک گولڈ میڈل) شامل ہیں۔

یہ تمام اعزازات ریاست کرناٹک کے گورنر اور یونیورسٹی کے چانسلر  تھاور چند گہلوت  کے ہاتھوں سے دیے گئے ۔

اس موقع  پر پروفیسر سید ثناء اللہ  (سابق صدر شعبہ اردو، کوویمپو یونیورسٹی و پرنسپل سہیادری آرٹس کالج)  اور ڈاکٹر سراج احمد  (صدر شعبہ اردو، کوویمپو یونیورسٹی) نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام کامیاب طلبہ و محققین کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔