Two Kanpoor youth drown in Bhatkal
06:42PM Wed 6 May, 2026
بھٹکل: 06 مئی،2026 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل نستار سمندر میں تیراکی کرنے گئے دو جوان آج عصر کے وقت پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
ان دونوں کی شناخت یوپی کے کانپور سے تعلق رکھنے والے رضوان (28) اورافروز(33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ دونوں بھٹکل کی ایک کپڑوں کی دکان میں درزی کا کام کیا کرتے تھے۔
ڈوبنے کی خبر ملتے ہی بھٹکل کے نوجوان موقع پر جمع ہوئے اور تیز موجوں میں تیرتے ہوئے ان کی لاشیں بر آمد کیں۔
ان دونوں کی میت کو پولس نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان دونوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔