ڈپلوما کورسس میں طلبہ کی کمی ہونے پر غیر امدادی پالی ٹیکنک ایسوسی ایشن نے دیا بھٹکل اے سی کو میمورنڈم
03:04PM Thu 27 Jun, 2019
بھٹکل: 27 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کے پالی ٹیکنک کالجوں میں ڈپلوما کورسس میں داخلوں کی تعداد کم ہونے پر آج بھٹکل میں غیرامدادی کالج تنظیم کے ریاستی سکریٹری کے ماریسوامی نے اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا صاحب کے توسط سے وزیر اعلیٰ کمار سوامی کو ایک یاد داشت سونپی ۔
اس میمورنڈم میں کرناٹکا میں ڈپلوما کورسسس کے لیے داخلہ لینے والوں کی تعداد کی کمی کی شکایت کرتے ہوئے اس کے حل کے لیے 8 نکات پر مشتمل گزارشات کی گئی اور وزیر اعلی سے کارورائی کی مانگ کی گئی ۔