کریسنٹ کالج اور اسکول کے اساتذہ کے ساتھ محسن شابندری صاحب کی خصوصی نشست؛ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کا دیا مشورہ

03:42PM Mon 15 Apr, 2019

بھٹکل: 15 اپریل،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن ڈگری اور پی یو کالج بورڈ سکریٹری جناب محمد محسن صاحب شابندری ان دنوں چینائی کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے آج چینائی کے کریسنٹ کالج پہنچ کر وہاں کے اساتذہ سے خصوصی گفتگو کی۔ بھٹکل کے پہلے کمپیوٹر انجنئیر کی حیثیت سے مشہور محسن شابندری صاحب نے اپنی گفتگو کے دوران وہاں کے اساتذہ کو ٹیکنالوجی سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی درخواست کی۔ انہوں نے طلبہ کا ریکارڈ رکھنے کے لیے بہت سے سافٹ وئیر کے استعمال کا مشورہ دیا اور کہا کہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل میں بھی اتنی تعداد میں طلبہ موجود ہیں لیکن ان سب کا روزانہ کا حساب سافٹ وئیر کے ذریعے رکھا جاتا ہے جس سے ان کے سرپرستوں کوآن کی آن میں ان کی کارکردگی کا پتہ چلتا ہے۔