مئیر اور ڈپٹی مےئر کے انتخابات میجک نمبر کے لئے کانگریس پریشان

03:17PM Sat 16 Sep, 2017

بنگلور ( بھٹکلیس نیوز ):۔ بروھت بنگلور مہانگر پالیکے ( بی بی ایم پی ) کے مےئر اور ڈپٹی مےئر کے انتخابات 26ستمبر کوہونے والے ہیں اور اس انتخابات کے لئے کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان اتحاد ہوچکا ہے اور کانگریس دوبارہ بی بی ایم پی پر قبضہ جمائے گی۔ ووٹر فہرست سے دو کانگریس اور دو جے ڈی ایس کے اراکین کونسل کا نام کاٹا گیا توکانگریس کے لئے پریشانی کھڑی ہوسکتی ہے ۔ بی جے پی نے اپنے حلقوں میں رہنے کے باوجود بنگلور کے ووٹر افراد کی فہرست میں اپنا نام شامل کرانے ان چار اراکین کونسل نے سفری بھتہ اور دیگر اخراجات کے نام پر حکومت سے رقم حاصل کرکے دھوکہ دینے کا بھی الزام ہے اس لئے ان چار اراکین کونسل کی رکینت منسوخ کرنے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ دیگر اراکین کونسل نے ڈر کر بنگلور سے اپنا نام ہٹاکر اپنے حلقوں میں شامل کرلیا۔ اب بی بی ایم پی میں سات آزاد کارپوریٹرس ہیں اور وہ ان انتخابات میں اہم کردار نبھانے والے ہیں دوسری طرف بی جے پی بھی ان آزاد کارپوریٹروں کے تعاون سے اقتدار حاصل کرسکتی ہے ۔اب انتخابات کو لیکر کئی طرح کی بحث اور افواہیں اڑائی جارہی ہیں۔بی جے پی نے واضح طورپر کہا ہے کہ وہ صرف کانگریس اور جے ڈی ایس کے اتحاد میں پھوٹ پڑی تو اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرے گی لیکن وہ پچھلے دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی اور اب بی بی ایم پی میں کئی بدعنوانیاں اور گھوٹالے ہوتے ہیں ایسے موقعہ پر اقتدار حاصل کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان اتحاد برقرار رہا تو عہدوں کو لیکر بات چیت نہیں ہوئی ہے اور جے ڈی ایس نے پہلے مےئر کا عہدہ دینے کی مانگ کی تھی مگر اس پارٹی کے صرف 14کارپوریٹرس ہیں اور اتنی کم تعداد میں کارپوریٹروں کو سامنے رکھ کر مےئر کی مانگ کرنا سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کو ٹھیک نہیں لگا۔اس لئے صرف ڈپٹی مےئر کا عہدہ حاصل کرنے کے علاوہ اس مرتبہ چار اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی ذمہ داری دینے کی مانگ کی ہے اور گذشتہ بارصرف تین اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ بی بی ایم پی کے کمشنر این منجوناتھ پرساد نے چار اراکین کونسل کو حق رائے دہندگان سے محروم کے طورپر اعلان کیا تو کانگریس کو سات آزاد کارپوریٹروں کے تعاون کی ضرورت ہے ۔بی بی ایم پی میں جملہ 266افراد حق رائے دہندگان کا حق رکھتے ہیں مےئر کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے 134ووٹوں کی ضرورت ہے اراکین اسمبلی ۔ اراکین کونسل اور کارپوریٹروں کو شامل کرکے بی جے پی کے پاس جملہ 126 ووٹ ہیں ۔کانگریس کے پاس 109 اور جے ڈی ایس کے پاس 24 ووٹ ہیں۔ایس ڈی پی آئی کا ایک او رچھ آزاد کارپوریٹرس ہیں ۔اگر چار اراکین کونسل نااہل ہوئے تو کانگریس اورجے ڈی ایس اتحاد کو ووٹوں کی کمی ہوگی اور ووٹر افراد کی تعداد 266 سے گھٹ کر 262ہوجائے گی۔ کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کے پاس صرف 129 ووٹ رہ جائیں گے اور اس کے لئے چھ اراکین اسمبلی اور ایس ڈی پی آئی کی ضرورت پڑے گی۔ ہلسور کے آزاد کارپوریٹر نے بی جے پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔دیگر پانچ آزاد کارپویٹروں نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔