پرپنااگرہار جیل میں بدعنوائیاں ونئے کمار نے جیل کا دورہ کرکے جانچ شروع کردی
02:46PM Tue 18 Jul, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز)۔ شہر کے مضافات میں واقع پرپنااگر اہار سنٹرل جیل میں ہورہی بدعنوائیوں کے تعلق سے سابق آئی اے ایس افسر ونئے کمار پرپنااگر اہار جیل پہنچ کر جانچ شروع کردی اور انہو ں نے جیل کے چیف سپرنٹنڈنٹ کرشنا کمار ۔سپرنٹنڈنٹ منجوناتھ اور دیگر جیل حکام سے پوچ تاچھ کی۔ ونئے کمار نے جیل کے اندر جانے کے لئے حاضری کتاب میں درج ناموں اور دیگر تفصیلات اور دستخط کا جائزہ لیا۔ دوسری طرف اے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری کے وی ششی کلا اور جعلی اسٹاپ کاغذاب کے اہم ملزم کریم لالہ تیلگی کے کوٹھری کا بھی معائنہ کیا ۔دونوں کو الگ کوٹھری میں رکھا گیا تھا اور جہاں دونوں کو کوئی بھی خصوصی سہولیات فراہم نہ کئے جانے کا پتہ چلاہے۔ دونوں عام قیدیوں کے لباس میں ہی تھے اور دونوں کو جیل کا کھانا ہی فراہم کیا گیا تھا۔ونئے کمار نے دیگر قیدیوں او رملازمین سے بھی خفیہ طورپرکئی معلومات اور جانکاری حاصل کی۔دونوں ملزمین ششی کلا اور تیکگی کو خصوصی سہولیات اور شاہی مہمان نوازی فراہم کرانے کے لئے دو کروڑ روپیوں کی رشوت لئے جانے کا الزام ڈی آئی جی ( جیل خانہ ) ڈی روپا نے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (قید خانہ ) ایچ ایس ستیہ نارائن راؤ پر لگایا تھا۔ ششی کلا کو خصوصی پکوان فراہم کرانے کے مقصد سے باروچی خانہ تیار کرنے اور اس کیلئے دو زنانہ قیدیوں کو رکھے جانے کا الزام لگایا تھا۔دوسری طرف تیلگی کو باڈی مساج کرنے کے لئے چار قیدی ۔اسے پلنگ ۔ٹی وی۔ فرج۔ منیرل واٹر اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ جب ونئے کمار نے دونوں ملزمو ں کے کوٹھریو ں کا جائزہ لیا تو وہاں کوئی بھی چیز دکھائی نہیں دی۔ دوسری طرف جیل کے 32سے زائد سزا یافتہ قیدیوں کو ہبلی۔ دھارواڑ ۔بیلگاوی۔ بلاری اور کلبرگی کی سنٹرل جیلوں کو منتقل کئے جانے کا پتہ چلا ہے۔ اس سلسلہ میں قیدیوں کے رشتہ داروں نے جیل کے سامنے دھرنا دیا اور ان قیدیوں کو کہاں بھیجا گیا ہے اس سلسلہ میں تفصیلات فراہم کرانے کی مانگ کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا اور واپس جانا پڑا۔