سپریم کورٹ نے کہا۔ کورونا مریضوں کے ساتھ ہو رہا ہے جانوروں سے بدتر سلوک، دہلی سمیت 4 ریاستوں کو نوٹس

12:28PM Fri 12 Jun, 2020

نئی دہلی۔ دہلی میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے بڑھتے معاملوں اور مسلسل خراب ہوتی صورت حال پر سپریم کورٹ (Supreme court) میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے اس دوران دہلی کے حالات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ دہلی (Delhi) میں ٹیسٹنگ کم کیوں ہو رہی ہے۔ اسی کے ساتھ عدالت نے اسپتالوں میں لاشوں کے رکھ رکھاو کو لے کر بھی حکومت کو پھٹکار لگائی۔ سپریم کورٹ نے کہا ’ ملک کے دارالحکومت میں جس طرح سے لاشوں کا رکھ رکھاو کیا جا رہا ہے وہ کافی تکلیف دہ ہے۔ کورونا مریضوں کی لاشوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے‘۔ اس معاملہ میں اب سپریم کورٹ نے دہلی، مہاراشٹر، تمل ناڈو اور بنگال کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں سرکاری اسپتالوں کی صورت حال کو لے کر سوال اٹھائے ہیں۔ انہیں بھی جاری کیا نوٹس
 عدالت نے اس معاملہ میں مرکز کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک تفصیلی جواب مانگا ہے جس میں مریضوں کی دیکھ بھال کی پوری گائڈلائنس دینے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اسپتالوں کے ڈائریکٹروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سبھی کو مریضوں کی دیکھ بھال کی جانکاری سپریم کورٹ کو دینا ہو گی۔ اس معاملہ میں اگلی سماعت جمعرات کو ہو گی۔