نشہ میں پولیس کانسٹیبل نے  بی ایم آر سی ایل کے ملازم پرحملہ کیا

02:43PM Tue 18 Jul, 2017

بنگلور ( بھٹکلیس نیوز)۔ سٹی سیول کورٹ کے قریب سرایم وشویشوریا میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک پولیس کانسٹیبل نے میٹرو اسٹیشن کے ایک ملازم پرحملہ کیا تھااور اس کے بدلہ میں میٹرو اسٹیشن کے ملازمین نے ہڑتال کرنے کے ساتھ ہی پولیس کانٹیبل کی پٹائی کی تھی اس واردت کو ہوئے ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا کہ اسی طرح کی ایک اور واردات ہوساھلی کے بال گنگا دھرناتھ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوئی ہے۔ جہاں نشہ میں ا یک پولیس کانسٹیبل ویرتا نے میٹرو اسٹیشن کے ملا زم گجا نندا بھیما کو لات ماری ہے اسے علاج کیلئے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ایرپورٹ ٹرافک پولیس تھانہ کا پولیس کانسٹیبل ویرنا کے خلاف حملہ کرکے قتل کی دھمکی دینے اورامن وامان میں خلل ڈالنے کامعاملہ درج کرلیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی رات ویرنا نشہ گندی گالیاں دیتے ہوئے اندر داخل ہوا۔ جب میٹرو اسٹیشن کے ملازمین نے اسے روکناچاہاتو وہ گجا نندا بھیمپا نے اسے روکا تو ویرنا نے اس پر حملہ کردیا اور گندی گالیاں دینے لگااور کافی ہنگامہ کھڑاکردیا۔ اس سلسلہ میں وجئے نگر پولیس نے ویرنا کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی تھی۔ جب میٹرو اسٹیشن کے ملازمین نے پھر ہڑتا ل کرنے کی دھمکی دینے پر پولیس کو مجبور ہوکر معاملہ درج کرنا پڑا۔ دوسری طرف ویرنا کو پولیس تھانہ طلب کرکے پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس نے نشے میں ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ گنجانندا نے کہا کہ جب کسی بھی ملازم پر حملہ ہوتا ہے تو بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ ( بی ایم آر سی ایل ) کے اعلیٰ افسران کو مداخلت کرکے مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف اعلیٰ افسرا ن نے حکم دیا ہے کہ اگر پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی طرح کی شکایت نہ کرنے کا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ملازمین پر کتنا ہی ظلم یا حملہ ہی کیوں ہو اسے خاموشی سے برداشت کرلیا جائے۔اس نے بتایا کہ پولیس اہلکار ہویا لوگو ں کی جانب سے ہونے والے حملوں اور ظلم کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر اس پولیس کانسٹیبل کو ملازمت سے معطل نہ کیا گیا تو وہ دیگر ملازمین کے ساتھ دوبارہ پڑتال کرے گی۔