اتر کینرا میں کئی اے ٹی ایم مراکز پر لوٹ؛ لٹیرے پیسہ لوٹ کر ہوئے فرار

12:44PM Tue 7 Mar, 2017

بھٹکلیس نیوز / 07 مارچ، 17 کاروار / (نامہ نگار) اتر کینرا ضلع کے سرسی ، ہانگل اورہبلی میں اے ٹی ایم مشینوں سے کل 17/لاکھ روپئے کی خطیر رقم لٹیرے اڑا لے گئے ہیں  تاہم ابھی تک کوئی بھی پولس کے ہتھے نہیں چڑھا ہے۔ اطلاع کے مطابق  ذرائع نے بتایا کہ  سنڈیکیٹ بینک ، ایس بی ایم بینک اور کینرا بینک کے اے ٹی ایم کو گیس کٹر کے ذریعے کاٹ کرقریب 17لاکھ روپئے لوٹے گئے ہیں۔یکے بعد دیگر ے اے ٹی ایم کو لوٹنے کا طریقہ اور وقت کاانداز ہ لگائیں تو محسوس ہوتاہے کہ لُٹیروں نے  بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ واردات انجام دی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سب سے پہلے کمٹہ میں اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی گئی ہے کسی وجہ سےوہاں ناکامی ہوئی تو  یہ ٹولی سرسی پہنچ کر وہاں بینک کے اے ٹی ایم کو گیس کٹرکے ذریعے توڑ کرایک خطیر رقم لوٹ لے گئی ۔ پھر وہاں سے ہانگل میں ایک بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کے بعد ہبلی میں ہاتھ صاف کیا گیا ہے ۔ ان سب وارداتوں کے بعد تشویش کی بات یہ ہے کہ لٹیروں کت سراغ ابھی تک مل نہیں پائے ہیں حلانکہ اے ٹی ایم مراکز پر حافظتی انتطامات اور سی سی ٹی وی کیمروں کی بات کہی جاتی رہی ہے۔  ایسے میں اگر ہماری پولس ان لٹیروں کو جلد از جلد پکڑ نہیں پائی تو اے ٹی ایم سے پیسوں کا لوٹنا عوام کے دلوں میں تشویش پیدا کر سکتا ہے۔ (کنڑا سے ترجمہ : اے جے اسدی)