مصباح الحق نے پکڑا ایک اور کوبرا

02:34PM Sun 30 Jun, 2013

مصباح الحق نے پکڑا ایک اور کوبرا بھٹکلیس نیوز 30 جون، 13 بھٹکل / بھٹکل میں کوبرا جیسے خطرناک سانپوں کو پکڑنے کے لئے مشہور کارگیدے کے مصباح الحق کل رات 08:30 بجے ماوین کٹے کے نزدیک تقریباً پانچ فٹ لمبا انڈین فاریسٹ کوبرا کو پکڑ کر گھروالوں کو ایک بڑی مصیبت سے بچانے کا ذریعہ بنا ۔ اطلاع کے مطابق بینگرے کے علاقے میں جہاں پر پانچ چھ کسانو کا گھر ہے وہاں گذشتہ چند دنوں سے یہ کوبرا مرغی کے ڈربے میں جاکر مرغیوں کو مار کر انڈوں کو کھالیتا تھا اور غائب ہو جاتا تھا ۔ کل اس کی یہ شرارت عروج پر تھی کل اس نے گیارہ مرغیوں کو ختم کرکے ان کے انڈوں کو ہڑپ کرچکا تھا ۔ اس موقع پر اس کی اطلاع مصباح الحق تک پہونچی ۔ یہ وہاں پہنچ کر اپنے ساتھی مظہر کی مدد سے اس کو اپنے قابو میں کیا اور کوبرا کو ہاڈولی کے جنگل میں چھوڑ آیا ۔ misbah-catches-01