کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدارتی عہدہ کے خواہشمند ہونے سے متعلق خبروں کی رکن پارلیمینٹ گلبرگہ کھرگے کی جانب سے تردید 

02:03PM Fri 12 May, 2017

گلبرگہ:(بھٹکلیس نیوز)رکن پارلیمینٹ گلبرگہ و پارلیمینٹ میں کانگریس پارٹی کے قائد ڈاکٹر ملیکارجنکھرگے نے جمعرات کے دن گلبرگہ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر پارٹی کے سینئیر قائیدین کانگریس پارٹی کے کرناٹک یونٹ کی قیادت کے لئے موزوں لیڈر کی تلاش کے ضمن میں ان سے مشاورت کرتے ہیں تو وہ ضرور اپنی رائے سے واقف کروائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ اس بارے میں کانگریس ہائی کمان نے اب تک ان سے کوئی رائے نہیں طلب کی ہے اور نہ ہی انھیں کوئی اشارہ ملا ہے۔ اس کے علاوہ میں خود بھی اپنے آپ کو پیچید گیوں میں ڈالنا نہیں چاہتا۔ اپنے سابق تجربات کؤی طرف اشارہ کرتے ہوئے ڈاکٹر کھرگے نے کہا کہ سابق میں صدر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدہ کا جائیزہ لینے سے قبل وہ ملیشیا ء میں تھے ، جب کہ محترمہ سونیا گاندھی نے انسے واپس ہونے کے لئے کہا تھا،انھوں نے کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی کی ہدایت پر وہ آسکر فرنانڈیس ے ملے جنھوں نے انسے کہا کہ وہ بحیثیت صدر کرناٹکپردیش کانگریس کمیٹی عہدہکا جائیزؤہ لیں ۔ اسی طرح ایک بار وہ جب بدھ گیا کے سفر پر راستہ میں تھے تو اس وقت مسٹر غلامنبی آزاد نے ان سے کہا تھا کہ وہ بحیثیت مرکزی وزیر اپنے عہدہ کا جائیزہ لیں۔ لہٰذا ایسے ؤحالات میں میں اس وقت تک کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا جب تک کہ پارٹی کے سینئیر قائیدین انھیں مطلع نہ کریں ۔ ڈاکٹر کھرگے نے کہا کہ چند افراد نے خود اپنے طور پر سوچتے ہوئے ایسی باتیں لکھی ہیں کہ وہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدہ کے خواہشمند ہیں ۔ یہ بات صحیح نہیں ہے۔ جب ڈاکٹر کھرگے سے دریافت کیا گیا کہ کیا جیوتی رادتیا سندیا کا انام لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر کی حیثیت سے لیا جارہا ہے تو انھوں نے کہا کہ اس بات کی انھیں کوئی اطلاع نہیں ہے۔