حضرت مولانا مسرور رضاصاحب قادری کے نوجوان بیٹے حافظ نویداخترکے انتقال پر
03:06PM Tue 21 Mar, 2017
آل انڈیادینی مدارس بورڈ کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس عام کا انعقاد
آگرہ۔(بھٹکلیس نیوز)آل انڈیاتحریک سنیت کے ضلع صدر حضرت مولانا مسرور رضاصاحب قادری کے نوجوان بیٹے حافظ نویداخترکے انتقال پر مدرسہ معین الاسلام شاہ گنج آگرہ میں آل انڈیادینی مدارس بورڈ کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مدرسہ معین الاسلام کے پرنسپل وآل انڈیادینی مدارس بورڈ بورڈ کے صوبائی سیکریٹری مولانا محمدعزیرعالم نے کی اس موقع اجلاس عام کی صدارت فرمارہے مولانامحمدعزیرعام نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانامسروررضاقادری کے نوجوان بیٹا حافظ نویداختر ایک نیک سیرت ونیک صورت انسان تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن کریم کی تلاوت اور دینی خدمات کے لئے لگارکھی تھی ۔مرحوم اپنے اندر دین کو پروان چڑھانے کا ایک حوصلہ اور عزم رکھتے تھے مرحوم کی رحلت سے دینی حلقوں میں ایک خلاء پیداہوگیاہے اوررنج وغم کا ماحول ہے ۔ اس موقع پرجملہ طلباء واساتذہ کے ذریعہ قرآن خوانی کرکے مرحوم کے لئے ایصال ثواب کیاگیا ۔اجلاس عام میں مولانامحمدابرار،مولاناشمیم احمد،مولانامحمدعلی،مولاناعبدالمتین،ماسٹرشارق ملک،ماسٹر مشتاق ہاشمی،بھارتیہ مسلم وکاس پریشدکے قومی صدر جناب سمیع آغائی صاحب ،سیدعرفان احمدسلیم، مولانامحمدنعیم قاسمی مہتمم مدرسہ انوارالقرآن شہیدنگرآگرہ،مولانامحمدمبین احمدندوی مہتمم معہدمعین الاسلام جمنابرج آگرہ وغیرہ نے بھی گہرے رنج وغم کے ساتھ اظہارخیال کیا۔اجلاس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مولانامبارک حسین فرقانی صدرمدرس مدرسہ عالیہ جامع مسجد آگرہ نے مرحوم کے لئے دعاء مغفرت کرائی اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعاء کرائی۔