زبرد ست بارش کی وجہ سے ماں اور بیٹی پانی میں بہہ گئے
01:48PM Mon 18 Sep, 2017
بھٹکلیس نیوز:18 ستمبر 2017
کوپل: (نامہ نگار)کوپل ضلع کے کشتگی تعلقہ کے بوما نالا میں سنیچر کے دن زبردست بارش برسنے کی وجہ سے بھرے ہوئے نالے میں بیل گاڑی پار کرتے وقت بیل گاڑی الٹنے کی وجہ سے بیل گاڑی میں سوار ماں اور بیٹی دونوں پانی میں بہہ گئے فوت ہونے والوں کی شناخت ،ہنوماوا ہیگپپا گوپاش یانی (51)پاروتیوا(21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں اپنے کھیت سے کام کر کے واپس لوٹ رہے تھے تو یہ حادثہ پیش آیا بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے ایک کی لاش مل چکی ہے دوسری کی تلاش جاری ہے
(کنڑا سے اردو ترجمہ۔اے جے اسدی)