راشن کی دکانوں میں بائیومیٹرک کا انتظام کیا گیا ہے؛ یو ٹی قادر
03:15PM Sun 5 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 05 مارچ، 17
بینگلور / (نامہ نگار) ریاستی وزیر برائے شہری رسد وخوراک جناب یوٹی قادر نے کہا ہے کہ راشن کارڈ کے اندر بائیو میٹرک نظام لاگو کرنے کی سہولت اگلے دو مہینوں میں جاری کرنے کے لئے ریاست کی تمام راشن دکانوں کو حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے لئے کارڈ میں موجود ناموں میں سے کوئی ایک اپنا انگوٹھا لگا کر کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک اخباری کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی معذور ہو اور راشن دکان جاکر انگوٹھا نہیں لگواسکتا ہو تو وہ گھر بیٹھے ہی موبائل کے ذریعہ اس کا نمبر حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام کو لاگو کرنے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنر کو بھی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ جبکہ دیہاتوں اور پہاڑی علاقوں میں اس کو ضروری قرار نہیں دیا گیا ہے۔