بھٹکل میں ریت کی قلت کا مسئلہ ؛ کل ہوگا تعمیراتی مزدور اسوسی ایشنکا احتجاج
12:04PM Tue 15 Nov, 2016
بھٹکلیس نیوز / 15 نومبر، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) تعلقہ میں گزشتہ چھ مہینوں سے ریت کی سپلائی متاثر ہونے کے سبب تعمیراتی کام نہ ہونے کے برابر ہوگئے ہیں ،اس مسئلہ کو حل کرنے کی مانگ کو لے کر کل تعمیراتی مزدور اسوسی ایشن کی طرف سے احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھٹکل کے ایک نجی ہوٹل میں پیر کے روز منعقد ہوئی اخباری کانفرنس میں ایسوسی ایشن کے صدر شری دھر نائک نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریت کی قلت کے سبب عوام کافی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ، اس سے قبل ہم نے حکومتی کارندوں کو اس سلسلہ میں بہت توجہ دلانے کی کوشش کی ہے لیکن اس سے کوئی فائدہ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے ہم نے احتجاج کی ٹھان لی ہے جو کہ 16/نومبر کو کیا جائے گا۔
ایسوسی ایشن کے صدر نے اسے عوامی مسئلہ بتاتے ہوئے عوام سے اس احتجاج میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے۔
اس موقع پر بھٹکل کانٹراکٹرس سنگھ کے صدر ٹی ڈی نائک، کرناٹکا رکشھنا ویدیکے سوابھیمانی سنگھ بھٹکل کے صدر ایشورنائک، پینٹنگ مزدور سنگھ کے صدر ناگراج نائک ، سنٹرنگ سنگھ کے صدر گنپتی نائک، کرشنانائک وغیرہ موجود تھے۔