منگلورو کے چرچ حملہ پر حملہ ،یوٹی قادر کا دورہ واردات

12:40PM Thu 26 Feb, 2015

بھٹکلیس نیوز/26فروری،15 منگلورو (نامہ نگار) ڈیرالا کٹے میں چند نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گرجا گھر میں توڑ پھوڑ مچائی ،انہوں نے پتھراؤ کرکے دریچوں کے شیشوں کو توڑ دیا ،سٹی پولیس کمشنر ایس مرگن نے کہا کہ سینٹ جوزفس واز ورشپ سنٹر پر پتھر سے حملہ کیا جس سے کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے ،تاہم سینیٹ میری اور یسوع مسیح کے مجسموں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ، ریاستی وزیر برائے صحت خاندانی بہبود یوٹی قادر نے جائے واردات کا دورہ کیا ،مروگن نے بتایا کہ یہ حرکت شرپسندوں کی شرارت لگتی ہے ،لیکن فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ کونسا گروہ اس میں ملوث ہے ، ان کے مطابق پولیس نے چھان بین شروع کردی ہے ،چونکہ صرف ایک پتھر پھینکا گیا ہے ،یہ دیکھنا ضروری ہے کہ اس میں ایک فرد ملوث تھا یا ایک گروپ ، تاہم معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی ہے ،مروگن نے بتا یا کہ پولیس کی ایک ٹیم شرپسندوں کو گرفتار کرنے میں لگ گئی ہے اور وہ جلد ہی گرفتار کر لیے جائیں گے ، شرپسندوں نے شہر کے مضافات میں ڈیرالا کٹے کے قریب سینیٹ جوزف واز کی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ کی اور جائے عبادت پر پھینکے جس سے اسکی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں ،یہ حملہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تمام مذہبی گروپوں کو تحفظ مہیا کرنے کے عزم کے اظہار کے چند دن بعد ہوا ۔جبکہ وزیر اعظم نے نئی دہلی میں چرچ پر کئی حملوں کے رد عمل میں یہ عزم ظاہر کیا تھا ،ریاستی وزیر صحت یوٹی قادرنے جائےواردات کا دورہ کیا اور عوام کو یقینی دہانی کروائی کہ خاطیوں کو جلد گرفتا ر کرلیاجائے گا۔ ع،ح،خ