بھٹکل تعلقہ میں سرکاری اسکولوں کی تعداد میں کمی؛ عوام نے لگایا خالی عمارتوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام
02:04PM Wed 28 Aug, 2019
بھٹکل: 28 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ میں نجی اسکولوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد سرکاری اسکولوں کی تعداد روز بروز گھٹتے جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تعلقہ میں واقع 150/سے زائد اسکولوں میں سے اب تک 6/اسکول مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں جبکہ چند ایک دوسری جگہوں پر منتقل کیے گئے ہیں۔
تاہم عوام کا الزام ہے کہ ان عمارتوں کی صحیح نگرانی نہ ہونے کے سبب یہ اسکول جوے اور شراب جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کا اڈہ بنے ہوئے ہیں۔
اس سلسلہ میں بھٹکل بلاک ایجوکیشن افسر ایم آر منجی نے میڈیا کو بتایا کہ جو اسکول بند کیے گئے اس کے تعلق سے پنچایت کو خبر کردی گئی ہے اور ان عمارتوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔